گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سردی کا موسم شروع ہونے اور نوٹسز جاری کئے جانے کے باوجود گوجرانوالہ کی کسی بھی فیکٹری اور کارخانہ کی گیس بند نہ کی گئی سوئی گیس ذرائع کے مطابق فیکٹریوں کو گیس کنکشن دیتے وقت معاہدہ طے ہوتا ہے کہ 15نومبر کے بعد تین ماہ کیلئے گیس بند کی جاسکتی ہے تاکہ گھریلو صارفین کو ترجیح بنیادوں پر گیس دی جاسکے تاہم اس سال نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں مگر گیس ابھی تک بند نہیں کی اور نہ ہی کوئی ارادہ ہے سوئی گیس حکام کے مطابق اس وقت تک کسی بھی فیکٹری کی گیس بند نہیں کی جائیگی جب تک اعلیٰ حکام کی طرف سے احکامات نہ آجائیں۔