گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ ) سیشن جج چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد سعید اعوان نے ریجن کے مختلف عطائیوں کے مقدمات میں 35عطائیوں اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کو دس لاکھ 35ہزار جرمانہ کیا،انہوں نے عرفان نامی شخص کو دس ہزار جرمانہ کیا اور اسے حکم دیا کہ وہ بیس ہزار روپے غریب لوگوں میں تقسیم کرے۔