• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو کی برسی آئندہ ماہ عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

برمنگھم (نمائندہ جنگ) شہید جمہوریت اور تیسری دنیا کی عظیم لیڈر محترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کےساتھ آئندہ ماہ برمنگھم میں منائی جائے گی۔ پی پی برطانی کے مرکزی رہنما الحاج راجہ گلتاسب خان کی رہائش گاہ پر پارٹی کے مرکزی اور بانی جیالے رہنما جہانگیر بدر کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب میں فیصلہ کیا گیا۔ اس میں سابق مشیر حکومت چوہدری منظور حسین گلتا، چوہدری مجید کے ایچ بخاری، چوہدری حنیف، فدا حسین چارلی، مشتاق رچیال، چوہدری عارف، مرزا نعیم، چوہدری نجابت، چوہدری خلیل، راجہ گل ستان خان، راجہ گلفراز خان سمیت کثیر تعداد میں پارٹی رہنمائوں کارکنوں نے شرکت کی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی نویں برسی کی تقریب کے مہمان خصوصی پی پی برطانیہ کے سابق صدر اور پی پی ایڈھاک کمیٹی کے چیئرمین حسن احمد بخاری ہوں گے۔ راجہ گلتاسب خان نے مزید کہا کہ تاریخ اور جگہ کا تعین بہت جلد کر دیا جائے گا۔ کارکن اور رہنما برسی کے سلسلہ میں ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں۔
تازہ ترین