سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیکرٹری معدنیات کے دورہ سیالکوٹ تک گڑھوں سے ریت نکالنے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال پر پابندی لگا دی گئی جس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گاتاکہ ماحول کیلئے خطرہ بننے والے گڑھوں کو پر کیا جاسکے۔ یہ بات ڈی سی او سیالکوٹ آصف طفیل نے محکمہ معدنیات کے مقامی حکام اور متعلقہ کنٹریکٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں بڑے بڑے گڑھے کھود کر ریت نکالنے سے زرعی رقبہ ، انفراسٹریکچر سمیت ماحول کو ناقابل نقصان ہورہا ہے ‘ شہری علاقوں اور اس کے گردونواں میں گڑھوں سے ریت نکالنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ‘ محکمہ معدنیات کی مقامی حکام کے پاس ریت نکالنے کے واضع ٹی او آرز نہ ہونے پر ڈی سی او نے تشویش کا اظہار کیا اور سیکرٹری معدنیات پنجاب کو اس اہم مسئلہ پر ایکشن لینے کیلئے تحریر کردیا۔ اسموقع پراے ڈی سی سیالکوٹ عمر شیر چٹھہ، اے ڈی معدنیات اور ایم پی اے عبدالستار بھی موجود تھے۔