• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں ٹیلی کاٹن ایس ایم ایس سروس کی افتتاحی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں ٹیلی کاٹن ایس ایم ایس سروس کی افتتاحی تقریب ہو ئی ،جس کا افتتاح سیکریٹری وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری حسن اقبال نے کیا ،سیکریٹری ٹیکسٹائل نے کہا کہعالمی درجہ بندی میں پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے ،اس موقع پرڈاکٹر خالد عبد اللہ ، کاٹن کمشنر ٹیکسٹائل انڈسٹری /وائس پریزیڈنٹ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں زراعت کی ترقی میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکشنز ٹیکنالوجیز کا استعمال زور پکڑ چکا ہے ، اس موقع پر سینئر ساینٹیفک آفیسر ڈاکٹر محمد نوید نے سیکریٹری ٹیکسٹائل,زرعی سائنسدانوں، ماہرین اور دیگر شرکاء کو ٹیلی کاٹن ایس ایم ایس سروس کی افادیت و اہمیت پر ایک تفصیلی بریفنگ پیش کی ،تقریب میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے سیکریٹری گل محمد ، ڈائریکٹر مارکیٹننگ اینڈ اکنامک ریسرچ ، ڈاکٹر محمد علی تالپور، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر تصور حسین ملک ، ڈپٹی سیکریٹری پی سی سی سی،ذاکر اللہ خالدی اور سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سابق ڈائریکٹر سید ساجد مسعود شاہ نے بھیشرکت کی۔
تازہ ترین