جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے تحریک انصاف کے فیصلے کو ہدفِ تنقید بنایا اور کہا کہ تحریک انصاف نے آج فتح اللہ گولن کا کردار ادا کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اجلاس نواز شریف کا مسئلہ نہیں، ترکی اورپاکستان کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی کو شرکت کرنی چاہیے تھی ۔