بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی بہاول پور کے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا گیا، کمشنر ثاقب ظفر نے ہدایت کی کہ بجلی کے پول اور دیگر تنصیبات ایک ہفتہ میں مکمل کی جائیں، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو،سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو،اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلویز اور اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ بھی موجود تھے۔