شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بلدیہ شیخوپورہ کو عوامی فلاح و بہبود کا ادارہ بنایا جائے گااور بلدیہ میں تمام ترقیاتی کام اور دیگر امور کونسلروں کی ٹیمیں مشاورت سے انجام دیں گے ۔بلدیہ شیخوپورہ کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں نواز لیگ کی 11میں سے 9نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ بلدیہ شیخوپورہ میں نواز لیگ کو قطعی اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور ہمارے گروپ کا نامزد امیدوار با آسانی کامیاب ہو جائے گا ، انہوں نے مخصوص نشستوں کے چناؤ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلدیہ شیخوپورہ کو عوامی فلاح و بہبود کا ادارہ بنایا جائےگا اور لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں۔ اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران میاں محمد پرویز متعدد کونسلر بلدیہ شیخوپورہ ، صدر نواز لیگ شیخوپورہ طیاب راشد سندھو اور دیگر نواز لیگی رہنما بھی موجود تھے۔