میرپورساکرو(نامہ نگار) ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی نے ور شہر میں کھلی کچہری منعقد کی اس موقع پر عوام نے چوریوں، سرکوں پر لوٹ کھسوٹ، جوا کے اڈوں، دیسی شراب، گٹکا و ماوا اور دیگر سماجی برایوں کے خلاف مسائل کے ڈھیر لگا دیئے۔ ایس ایس پی نے اپنے خطاب میں عوام کو یقین دلایا کہ دیسی شراب اور ماوا کے خلاف آپریشن جاری ہے متعدد منشیات فروش گرفتا کر لئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی نے ور شہر، گھوڑاباری، پیر پٹھو، گیل موری، غلام اللہ اور موری 105 کے منشیات فروشوں کا نام لیکر کہا کہ اس کچہری سے کے ذریعے ان سےکہتاہوں کہ وہ باز آ جائیں اس موقع پر ڈی ایس پی سرور وسطڑو، ایس ایچ او خدا بخش راجھانی، ایس ڈی او ایجوکیشن شفیق آرائیں اور ڈاکٹر یعقوب خشک بھی موجود تھے۔