کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن علی اویس ، جنرل سیکریٹری محمد عباس اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری ریحان عابدی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ علماء کو گرفتار کیا جارہا ہے ،یہ کہاں کا انصاف ہے شہید بھی ہمیں کیا جارہا ہے اور اسیر بھی ہمیں کیا جارہا ہے۔کبھی آئی ایس او پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے ، تاریخ گواہ ہے کہ آئی ایس او ایک طلبا تنظیم ہے جس کا مقصد طلبا کی رہنمائی کرنا ہے اور ایسے طلبا معاشرے کو فراہم کرنا ہے کہ جو ملک و ملت کی خدمت کریں ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں یومِ حسین ؑ پر لگائی گئی بلاجواز پابندی کو فوری طورپر ختم کیا جائے اوربے گناہ طالب علموں کو فوری رہا کیا جائے ورنہ حکومت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین ؑ کے موقع پرشرکاء جلوس کے لیے نماز دوران مرکزی جلوس کا انعقاد ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے سہہ پہر 2بجے کیا جائے گا جس کی امامت آغا نسیم حیدر کریں گے بعد از نماز نائجیریا میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم،فوج اور پولیس کی اور اس پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبرادار تنظیموں کی ظالمانہ خاموشی خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔