• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودا بھٹو کی دو ٹرمز مکمل، چیئرمین باکسنگ فیڈریشن بنائے جانیکا امکان

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے موجودہ صدر دودا خان بھٹو اپنی دو ٹرمز کی صدارت مکمل کرنے کے بعد چیئرمین بننے کے خواہ ہیں، چیئرمین کا عہدہ ائندہ انتخابات کے موقع پر ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے ذریعے تخلیق کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ موجودہ سیکرٹری جنرل اقبال حسین کو مضبوط عہدہ دیا جائے۔ محمد خالد محمود آئندہ انتخابات میں فیڈریشن کے ممکنہ صدر جبکہ اصغر بلوچ سیکرٹری جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے دودا خان بھٹو نے کہا کہ باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات رواں سال دسمبر میں ہونے تھے لیکن چونکہ آئبا انتخابات کا شیڈول دینے پابند کا ہے اس لئے امکان ہے کہ فیڈریشن کے انتخابات میں کچھ وقت درکار ہوگا۔20 دسمبر کو آئبا کا اجلاس سوئٹزر لینڈ میں ہے اور میں اس میں شرکت کیلئے جارہا ہوں، آئبا کی ہدایت کے مطابق انتخابات کرائیں گے ۔ عہدیداروں کا انتخاب تمام ساتھیوں کی مشاورت سے کرینگے ۔میری دو بار صدارت کی ٹرم پوری ہوچکی ہے اگر ساتھی نیا عہدہ تخلیق کرکے چیئرمین بنانا چاہیں گے تو میں تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ ہمیں تسلیم کرتے ہیں ، پاکستان باکسنگ فیڈریشن صرف ایک ہے جس کے موجودہ صدر دودا خان بھٹو اور سیکرٹری جنرل اقبال حسین ہیں۔ دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور پنجاب باکسنگ کے صدر خالد محمود نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے انتخاب لڑنے کیلئے اپنے ساتھیوں سے مشورہ کروں گا۔
تازہ ترین