• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڑ رحمان آباد اور اس کے اطراف لگنے والے گاڑیوں کےجمعہ بازار پر پابندی عائد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)مری روڑ رحمان آباد اور اس کے اطراف لگنے والے گاڑیوں کےجمعہ بازار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اورخلاف ورزی کے مرتکب مری روڈ پر گاڑیوں کا جمعہ بازار لگانے والے 22افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔گرفتار افراد کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمات درج کئے گئے ہیں ،مری روڈ پر گاڑیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف تھانہ صادق آباد میں 14 مقدمات درج گئے ہیں ۔ڈی سی او طلعت گوندل نے مری روڈ رحمان آباد.شمس آباد اور ملحقہ علاقوں میں دو ہفتے کے لیے دفعہ 144 لگائی تھی جس پر سی ٹی او راولپنڈی شاہد یوسف نے پولیس اور ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ کارروائی کی ۔ گاڑیوں کے جمعہ بازار کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ رہائشیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ دریں اثناء سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے جمہ کو پنڈوڑہ سیدپور روڈ پر تجاوزات اور غلط پارکنگ کیخلاف  آپریشن کیا۔ وہاں موجود ٹھیلے،ریڑھے، ریڑھیاں، چھابے اور دیگر سامان قبضے میں لیکر ٹی ایم اے آفس جمع کروا دیا جبکہ غلط پارک کی گئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو لفٹ کر کے اُن پر جرمانہ عائد کیا گیا۔  غلط پارکنگ کرنے پر 30سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔
تازہ ترین