گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ سنی اتحاد کونسل اور جماعت اہلسنت نے درگاہ شاہ نورانی پر حملے کے خلاف یوم احتجاج منایا ۔ جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں منظور کرائی گئیں ۔ مساجد کے باہر پر امن مظاہرے کئے گئے ۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی ،ڈویثرنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی غلام نبی جماعتی ،پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، حافظ محمد منشاء قادری ،قاری غلام سرور حیدری ، مولانا محمد خالد حسن مجددی، حافظ محمد رفیق قادری،قاری امتیاز احمد سلطانی، قاری احسان اللہ رضوی، قاری محمد اعظم چشتی، قاری خالد محمو د کیلانی ، اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بزرگان دین کے مزارات کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں ۔