تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں پی ٹی آئی کا موقف وہی ہے جو پہلے دن تھا۔
عدالت میں اپنا مقدمہ پیش کریں گے،انصاف کی توقع ہے،قطری شہزادے کے خط پر پوری قوم مسکرا رہی ہے۔
مانچسٹر میں صحافیوں سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا احترام ہم پر لازم ہے، پاناما پر ہمارا کیس ٹھوس ہے، ابھی تو ابتدا ہے ۔