• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کے مطالبات نہ مانے تو تحریک چلائیں گے، خورشید شاہ

Will Long March If Bilawal Demands Not Accepted Khursheed Shah
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے اندرونی اور بیرونی خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کے مطالبے نہیں مانے گئے تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شا ہ نے کہاکہ میاں صاحب نے عوام سے جو وعدےکیے ،ان میں سےایک بھی پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی حامی رہی ہے،پی پی پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزام غلط ہیں ،بلاول بھٹو کے مطالبے نہیں مانے گئے تو تحریک چلائیں گے ۔
تازہ ترین