• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی چاند پر خفیہ بیس بنانے کی منصوبہ بندی

Russia Plans To Build A Secret Base On The Moon
روس نے چاند پر خفیہ بیس بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔منصوبے کے تحت چاند پر فیڈریشن نامی خلائی جہاز کے ذریعے خلانوردوں کو بھیجا جائے گا اور چاند کی سطح پر بیس تعمیر کی جائے گی۔

اس منصوبے کا انکشاف انرجیا کی راکٹ کمپنی ولادیمیر سونسٹیو نے کیا ہے۔ان کے مطابق، 2026 میں ایک خلائی جہاز بغیر پائلٹ کے چاند کے گرد چکر لگانے کے لیے بھیجا جائے گا، جس کے بعد اگلے سال بغیر پائلٹ کے ایک اور خلائی مشین کو چاند کی سطح پر اتارا جائے گا۔جس کے بعد 2029 میں بغیر پائلٹ کے خلائی جہاز بھیجا جائے گا، جس کے بعد 2031 میں حتمی طور پر چاند کی سطح پر اترا جائے گا۔

چاند پر خلائی مشن کی کامیابی کے بعد انسان کو مریخ پر پہنچانے کے مشن پر کام شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اب تک صرف امریکا نے انسانوں کو چاند کی سطح تک پہنچایا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ وہ 2030 سے پہلے ہی مریخ پر پہنچ جائیں گے۔ جب کہ چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے 2021 تک مریخ پر پہنچنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے

جب کہ یورپین خلائی ایجنسی اور روسی روسکوسموس مشترکہ طور پر روبوٹ کو 2020 تک مریخ کی سطح پر پہنچانے پر کام کررہے ہیں، جو کہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
تازہ ترین