• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر، شادی کی تقریب میں شیخ رشید کی بھارتی اداکار انیل کپور کیساتھ گپیں

راولپنڈی (جنگ نیوز)برطانوی شہر مانچسٹر میں ہونیوالی ایک شادی کی تقریب میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی بھارتی اداکار انیل کپور کیساتھ ایک ہی میز پر بیٹھ کر گپ شپ کرنے پرسوشل میڈیا پر کافی چہ مگوئیاں ہوتی رہیں کہ اپنے ملک میں دوسروں کو سکیورٹی رسک قرار دینے والے اپنے ملک سے باہر دشمن ملک کے اداکار کیساتھ گپیں لگاتے رہے،شادی میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،شیخ رشید اور بھارتی اداکار انیل کپور ساتھ ساتھ بیٹھے نظر آئے،خصوصا شیخ رشید نے انیل کپور کیساتھ بات چیت میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا
تازہ ترین