• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس مقدمے میں عدالت سے انصاف کی توقع ہے، شاہ محمود قریشی

مانچسٹر ( آن لائن ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں ہمارا موقف وہی ہے جو پہلے دن سے ہے ہمارا کیس ٹھوس ہے سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما کیس میں ہمارا موقف ٹھوس ہے ابھی تو مقدمے کی ابتداء ہے عدالت سے انصاف کی توقع ہے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے قطری شہزادے کا خط سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا جس پر پوری قوم مسکرائی ، خط سے واضح ہو گیا ہے کہ اصل کیس کیا ہے۔
تازہ ترین