بہاول پور (سٹی رپورٹر )بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کمپنی چیئر مین سمیع اللہ چوہدری کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرز ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم اختر،ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، ایم ڈی محمد نعیم اختر،ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات عامر ارشاد رحمانی،سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد اسلم،ڈاکٹر رانا محمد طارق،مسز شبانہ عرفان،فرخندہ تحسین، سعدیہ یاسمین،کمپنی چیف فنانشل آفیسرمحمد عمران اشرف،کمپنی سیکرٹری محمد اعظم خان کانجو اور نمائندہ پی این ڈی شریک تھے۔اجلاس کے آغاز میں بورڈ ممبران نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کی والدہ کی وفات پر ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔اجلاس کی باقاعدہ کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے کمپنی سیکرٹری محمد اعظم خان کانجو نے مختلف ایجنڈے منظوری کے لئے پیش کئے جس میں کمپنی سٹرکچر، ایچ آر، پروکیورمنٹ اور آڈٹ کمیٹیاں بنانے کی درخواست کی گئی۔