وزارت داخلہ نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرسندھ اور گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اکیس نومبرکو سندھ میں موبائل فون سروس دن 12 بجےسے رات 10 بجے تک اور گلگت بلتستان میں دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گی۔
خیبر پختونخوا کے چار اضلاع پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی موبائل فون سروس دن 12 بجے سے بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا۔