صوابی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 236مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کرلیا۔
ڈ ی پی او جاوید اقبال کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن صوابی کے علاقے زیدہ ،شاہ منصور ،گجو خان روڈ ،کڈی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔
برآمد کیے گئے اسلحے میں ایک کلاشنکوف ،ایک ریپیٹر ،2 بندوقیں، 4 پستول اور 4000کارتوس شامل ہیں