گجرات (نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلے میں ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں ایڈیشن سیشن ججز الیون اور سول ججز الیون کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا جسے سول ججز الیون نے کانٹے دار مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے جیت لیا، ایڈیشنل سیشن ججز الیون کی قیادت ارشد اقبال جبکہ سول ججز الیون کی قیادت قاسم علی بھٹی نے کی۔