شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) شہر اور اسکے نواحی علاقوں میں شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف رام گڑھا جنڈیالہ روڈ پر رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر ایم طارق جنید کی قیادت میں سینکڑوں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیااور مطالبہ کیا کہ شیخوپورہ میں مسلسل چھ چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رکھنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔