سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) نواحی گاوں بڈیانہ بھاگووال روڈکی گلیوں ں میں نالوں کی صفائی نہ ہونے سے سیوریج مکمل طور پر بند ہوچکا ہے جس سے گھروں میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گند اپانی جمع ہونے سے مچھروں مکھیوں کی پیداوار عام ہے تعفن پھیلنے کی وجہ سے رہائشی اکثر سانس ،معدہ ،جلد ،جگر کے امراض کا شکار ہوچکے ہیں ،سیوریج کو دکاندار نے کوڑا کرکٹ ڈال کر مکمل بند کردیا ہے جس سے پانی سڑک پر نکل آتا ہے اور اکثر گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔