صوابی( نمائندہ جنگ)صوابی میں قتل اور ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ عبدالاکبر محلہ شریف آباد صوابی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے پچیس سالہ توقیر احمد کو شادی کی ایک تقریب میں حامد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ صبح کے وقت دونوں کے مابین زبانی تکرار ہوئی تھی ایس ایچ او صوابی شبیر احمد خان نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مبینہ ملزم حامد کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء محلہ گلشن آباد مانیری پایاں کا ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار محمد افضل سڑک پر کھڑی ایک ٹرالی کے ساتھ ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں ضلعی ہسپتال صوابی میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا صوابی پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔