• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری پتریاٹہ چیئرلفٹ اپ گریڈیشن کیلئے دو ماہ کیلئے بند کر دی گئی

 مری (صباح نیوز) پنجاب حکومت کی طرف سے مری میں  پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار کو اپ گریڈیشن کے باعث عارضی طور پر 2 ماہ کے لئے عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث اتوار کو چیئرلفٹ میں سواری کے شوقین سیاحوں کو چئیرلفٹ کی بندش سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریجنل منیجر ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی ڈی سی پی) محسن فضل نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے دوران کیبل کار، ٹاور اور کمیونیکیشن کے نظام کو جدید بنایا جائے گا جب کہ چیئرلفٹ کے لئے نئے کیبن بھی لائے جارہے ہیں جس کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے 18 کروڑ روپے کا سامان بھی پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ چیئرلفٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے آسٹریلیا سے ماہرین کی ٹیم بھی آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس گرمی کے سیزن میں 5 لاکھ سے زائد سیاحوں نے پتریاٹہ چیئرلفٹ کی سیر کی اور اس دوران 20 کروڑ کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔
تازہ ترین