• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان:غذرکے بالائی پہاڑوں پر وقفےوقفےسے برفباری

Gilgit Baltistan Snowfall On Upper Mountain
ملک کےبالائی علاقوں میں برفباری اور یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ آسمان سے گرتے برف کے گالوں نے ناران اور کاغان کے حسین نظاروں کو کچھ اور بھی دلفریب بنادیا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں ،آسمان سےگرتی چاندنی جیسی برف نے شہریوں کو ٹھٹھرنے پر مجبور کردیا ،گلگت بلتستان میں دیامر کے بالائی پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے گزشتہ روز سے جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔

لوگ سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لکڑی ، گرم کپڑے اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔ادھر ضلع مانسہرہ میں دھند شدید اور موسم ابرآلود ہے جسکی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ تفریحی مقامات ناران اور کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر برفباری نے موسم کو اور بھی ٹھنڈا کردیا ہے اور سیاح برفباری کا مزا لینے کے لئے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

ملک کے بالائی مقامات کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈ نے ڈیرے ڈالنا شروع کردیے، شمالی بلوچستان اور پنجاب کے شہروں میں بھی سردی بڑھتی جارہی ہے ۔
تازہ ترین