ٹھٹھہ(نامہ نگار)محکمہ صحت کی ایک خصوصی ٹیم نے ڈاکٹر قمرالدین بارن کی قیادت میں سونڈا، ہلایا، کھمبو اسٹاپ سمیت دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر سومار جونیجو، رفیق میمن، عاشق جاکھرو، پیر شاہنواز، اور عبدالحفیظ گندرو سمیت 7اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس سیل کردیے، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ٹیم کے انچارج ڈاکٹر قمرالدین بارن نے بتایا کہ عدالتی حکم پر اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کسی کو بھی عوام کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔