• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، جائیداد کے کمپیوٹرائیزڈ نظام میں غلطیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان ( نامہ نگار ) محکمہ مال کے زیر اہتمام جائیداد کے کمپیوٹرائزڈ نظام میں غلطیوں کے خلاف پراپرٹی ڈیلروں اور اہلیان علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس سلسلے میں بلال مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جے یو آئی کے رہنما اور تحصیل کونسلر ملک ایاز تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے رکن اقتدار خان پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نواب علی جنرل سیکریٹری نواب شیر اور دیگر عمائدین کر رہے تھے ریلی مردان پریس کلب کے سامنے پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ مال نے جائیداد کے ریکارڈ کو کمیوٹرائزڈ کیا ہے لیکن اس میں سنگین غلطیوں نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے اور دس مرلے کے پلاٹ کو پانچ مرلہ اور پانچ مرلے کے پلاٹ کو چھ مرلہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ عملے کا رویہ بھی غیر مناسب ہے لہذا محکمہ مال کے کمپیوٹرائزڈ نظام کو ختم کرکے پٹوار کے سابقہ نظام کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر پندرہ دن کے اندر ان کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو پورے ضلع کے عوام کو سڑکوں پر لاکر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی
تازہ ترین