کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیشل میڈیکل بورڈ کے رکن کی عدم موجودگی پر کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم محمد احمد حسین کے معائنے کیلئے بورڈتشکیل نہیں دیا جاسکا، سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ کے مطابق بورڈ کے رکن سول اسپتال کےای این ٹی سرجن پروفیسر عمر فاروق ملک سے باہر تھے اورطالبعلم کے والد کا اصرار تھا کہ ان کی موجودگی میں ہی بورڈ منعقد کیا جائے ۔ جس پر بورڈ موخر کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے محمد احمد حسین کے معائنے کے لئے اسپیشل بورڈ تشکیل دیا تھا جس نے پیر کی صبح جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں طالبعلم کا معائنہ کرنا تھا ۔ اسپیشل میڈیکل بورڈ کے چیئر مین سول اسپتال کے نیوروسرجن پروفیسر جنید اشرف جبکہ کنوینئر قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائر یکٹر پروفیسر سید جمال رضا ہیں ۔