• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :زیرتعمیرگندانالہ مکمل نہ کرنے پراحتجاج

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اعوان چوک میں زیرتعمیرگندے نالے کوبروقت مکمل نہ کرنے پر اہلیان علاقہ نےٹھیکیدار اورمتعلقہ محکمہ کیخلاف احتجاج کیا،چیرمین واسا حاجی محمد نوازچوہان،کا نوٹس موقع پرپہنچ کرمتعلقہ محکموں کے افسران کو طلب کرکے ان سے روپورٹ طلب، اس موقع پر حاجی نواز چوہان نے بتایا 1سال سے زیر تعمیر نالے کہ وجہ سے اہلیان علاقہ کے گھروں کی دیواریں اورچھتیں گر رہی ہیں جب کہ قریبی کاروباری لوگ فاقوں پرمجبور ہو گئے ہیں اور اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ کہی کو جانی نقصان نہ ہو جائے لہذا کنٹرکشن کمپنی کو بزریعہ نوٹس آگاہ کیا جاتاہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندار اندارنالہ کی تعمیر مکمل کرئے ورنہ اس کے لائسنس کو کینسل کروادیا جائے گا ۔اگر کسی بھی قسم کی کو تاہی سامنے آئی تو اس کے ذمہ داروں کے خلاف روپورٹ مکمل کرکے وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی جائے ۔
تازہ ترین