گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گنجان آباد علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جانے کی وجہ سے صارفین نے کمپریسروں کا استعمال کرنا شروع کر دیا ،گنجان آباد علاقوں اور قریبی دیہاتوں میں گیس کا پریشر صبح و شام انتہائی کم ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے گھریلو صارفین کی بڑی تعداد نے کمپریسراستعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں صارفیننے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی کمی کے پیش نظر بڑی بڑی فیکٹریوں کی عارضی طور پر گیس بند کر کے گھریلو صارفین کوترجیح دی جائے تاکہ بچے اپنے سکولوں اور دیگر افراد اپنی اپنی ڈیوٹی پر بروقت کھانا کھا کر جاسکیں تاہم سوئی گیس ذرائع کے مطابق کمپریسرغیرقانونی ہے۔