• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،احاطہ سیشن کورٹ کا زبردستی دروازہ کھولنے اورپولیس سے اسلحہ چھیننے والوں کیخلاف مقدمہ

گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں احاطہ سیشن کورٹ کا زبردستی دروازہ کھولنے اور پولیس سے اسلحہ چھیننے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے انچارج سیشن گارڈسب انسپکٹر کی رپورٹ پر سیشن کورٹ کےباہر احتجاج کرنے پرشرجیل شاہ، راحیل شاہ، شان شاہ، بلو شاہ کونسلر، مبشر شاہ، مٹھو شاہ، ججی شاہ، علی شاہ وغیرہ سمیت80/90 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے زبردستی سیشن کورٹ کا دروازہ کھولا، پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر بدتمیزی کرتے ہوئے کارسرکار میں مزاحمت اور توڑ پھوڑ کی۔
تازہ ترین