• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، مقدمہ درج نہ کرنے پر تھانہ ہاؤسنگ کالونی کو شوکاز نوٹس جاری

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ا یڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ چوہدری ظفر اقبال تارڑ نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے ایس ایچ او کو پولیس آرڈیننس 2002کے سیکشن 155سی کے تحت شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 23نومبر کو خود عدالت میں پیش ہو کر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن چوہدری محمد بلال ثناء اللہ سندھو کی اراضی کی دیوار گرانے اور انہیں حراساں کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے بارے میں جواب دیں فاضل عدالت نے دو روز قبل اے ایس آئی سمیت 7افراد کے خلاف ایڈووکیٹ موصوف کی پٹیشن کو نمٹاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی کو جاری کیا تھا ۔
تازہ ترین