شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)قصبہ مانانوالہ کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں محکمہ صحت کے بعض ڈرگ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے چلنے والے ایک جعلی ہسپتال میں شوگر کے مریض کی ٹانگ ناکارہ ہوگئی جبکہ اسے زخم کا علاج کرنے کیلئے زائد المعیاد انجیکشن لگا دیا گیا ، موت کو حیات کی کشمکش میں مبتلا مریض اصغر علی مغل کی شکایت پر ضلع حکومت نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ فوری طور پر اس جعلی ہسپتال کے خلاف کاروائی کی جائے، اصغر علی کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ وہ شوگر کا مریض ہے جس کے دائیں پاؤں کے انگوٹھے پر زخم ہوگیا تھا جس کے علاج کیلئے ہسپتال کے ڈاکٹر نے اس کے کولہے پر مبینہ طور پر زائد المعیاد انجیکشن لگادیا جس سے اس کی ٹانگ ناکارہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے وہ چلنے کے قابل نہیں رہا۔