• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی فراہمی میں کوئی عذر برداشت نہیں کیا جائیگا، سیشن جج سیالکوٹ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور سید منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق سیشن اور سول کورٹس میں عوام الناس کو معیاری اور فوری انصاف کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائےگا‘معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدا ر نظام عدل و انصاف سے ہے زیر سماعت مقدمات کو صرف میرٹ پر نمٹایا جارہا ہے جس سے جوڈیشل سسٹم پر عوام اعتماد بحال ہورہا ہے ‘ نوجوان نسل اپنی تمام تر حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں اور قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جوڈیشری اور بار کا حصہ بن کر انسانیت کی فلاح و بہبود ، معاشرے سے لاقانونیت اور سماجی و معاشرتی برائیوں کے سدباب کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ نے 15مختلف سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کے سیشن کورٹس کے مشاہداتی دورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ لاہور نے گذشتہ ڈیڑھ سو سال میں عوام کو انصاف کی فراہمی کی گراں قدر خدمات انجام دیں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف دیا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ زندہ روایات کی امین ہے اور موجودہ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ معاشرے میں عدل و انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عدلیہ کے ساتھ پولیس، انتظامیہ اور سول سوسائٹی کا تعاون انہتائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ اور دیگر اداروں کا مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود ہے اسلئے سب پر لازم ہے کہ وہ مل جل کر معاشرتی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔
تازہ ترین