کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدرایس ایم سبطین نے کہا ہے کہ اولمپک یک جہتی ٹیبل ٹینس لیول ون کوچنگ کورس سے ملک میں گراس روٹ لیول پر اس کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس کو پاکستان میں منعقدکرنے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن اور سیکرٹری جنرل خالد محمود کا اہم کردار اد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیبل فیڈریشن گراس روٹ پر اس کو کھیل کو فروغ دینے کےلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے جس میں جونیئر کھلاڑیوں کےلئے تربیتی کیمپ اور کوچنگ کورس کا بھی اہتمام کرے گی۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے اولمپک یک جہتی ٹیبل ٹینس لیول ون کوچنگ کورس کے شر کاء سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں خطاب کررہے تھے۔ کوچنگ کورس میں ملک بھر سے 30 مرد اور خواتین کوچز شرکت کر رہے ہیں جن میں اعظم جارج، محمد وکیل، آصف ممتاز، شمس، وجاہت علی، شہزاد اسلام، شہاب، علی، بابر علی، حسین ویرانی، داؤد کمال، اسماعیل شاہ، حق نواز، سلیم عباس، ندیم ساجد، اسرار بٹ، طارق منٹو، ندیم منصور، ابصار عالم، خالد محمود، حسن امام، یاسمین اختر، تسنیم اقبال، شمع حسین، سمینہ شمیم، آمنہ بی بی، سعادیہ بلوچ، صوبیہ، صنم اور فرحال شامل ہیں، ان کوچز کو اردن کے انٹرنیشنل کوچ محمد اتم امین انٹرنیشنل باڈی کے مطابق نئے قوانین اور جدید ٹیکنیک کے بارے میں تین گھنٹے تک پریکٹیکل تربیت بھی دے رہے ہیں، کوچنگ کورس کی اختتامی تقریب 26 نومبر کو ہوگی۔