منیلا( جنگ نیوز ) فلپائن کے عالمی چیمپئن باکسر اور حال ہی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے رکن بننے والے مینی پاکیو سیاست میں مزید آگے بڑھنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے صدر کے عہدے کا انتخاب لڑنے کا عندیہ دیا ہے ۔ پاکیو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں2022 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں نہیں سوچ رہا، فی الحال پوری توجہ بطور رکن پارلیمنٹ اپنے کام پر ہے ۔ لیکن سیاسی کیریئر میں میرے تمام راستے کھلے ہوئے ہیں۔37 سالہ اس باکسر نے کہا صدر کا عہدہ قسمت کی بات ہے یہ خدا کی مرضی سے ملتا ہے۔ میں اس کے لئے اپنے دروازے بند نہیں کر رہا۔ اگر خدا کی مرضی ہوگی تو میں صدر بن جاؤں گا۔