سرگودھا(نمائندہ جنگ)شعبہ سوشل ورک یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ایک روزہ خصوصی لیکچر اقبال روحانیت اور جدید نظریات 24نومبربروز جمعرات ایم بی اے ہال میں منعقد ہوگا۔ خصوصی لیکچر میں چیئرمین مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد صاحبزادہ سلطان احمد علی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ صدارت کے فرائض چیئرمین شعبہ سوشیالوجی پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین انجام دیں گے۔