سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ سیالکوٹ شہر کے مرکزی علاقوں ماڈل ٹاون ،عبد اللہ کالونی ، ٹبہ ککے زئیاں، ریلوے روڈ، پاک پورہ،ابیٹ روڈ، مجاہد روڈ، علامہ اقبال چوک، دارہ آرئیاں ،رنگپورہ، حاجی پورہ، سرکلر روڈ، دارہ آرئیاں، دھارووال, کشمیر روڈ، کرسچن ٹاون، گوہد پور، رنگ پورہ چوک، گندم منڈی ، کشمیری محلہ و دیگر میں موسم میں بتدیلی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کمی کے باوجودبھی لوڈ شیڈ نگ کا دورانیہ05 گھنٹے تک رہاجبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ07گھنٹے رہا ۔