جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو پیٹ میں درد کی شکایت پر لاہورکے اتفاق اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ، ڈاکٹروں کے مطابق مولانا کے لبلبے میں سوزش ہے ، ٹیسٹ کیے جارہےہیں ،رپورٹیں آنے پر باقاعدہ علاج شروع کردیا جائےگا۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو پیٹ میں درد کی شکایت ، لاہورکے اتفاق اسپتال داخل کرادیا گیا ، ڈاکٹروں نے فوری معائنہ کر کےبتایا کہ لبلبے میں انفیکشن ہے ، اینڈو سکوپی ، بلڈ ٹیسٹ،شوگر اور دیگر ٹیسٹ ہونگے ، ٹیسٹوں کی رپورٹیں آنےپر علاج شروع کردیا جائےگا۔
جے یو آئی ف کے رہنما ریاض درانی نے اسپتال میں میڈیا کو بتایا کہ مولانا کو شوگر ہائی ہونے پر اسپتال لایا گیا ، اب انکی حالت بہتر ہے، ٹیسٹوں میں کوئی پیچیدگی سامنے نہیں آئی، ایک ٹیسٹ بدھ کو ہوگا اس لیے مولانا رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔