کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قومی سلیکشن کمیٹی نے بھارت میں آئندہ ماہ کھیلے جانے والے جونیئر عالمی کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی۔ بدھ کو لاہور میںایک روزہ ٹرائلز ہوئے، چیف سلیکٹر رشید جونیئر رکن قاسم خان سمیت دیگر ممبران نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سینئر ، قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید بھی موجود تھے۔ سلیکشن کمیٹی جمعرات کو حتمی اٹھارہ رکنی حتمی ٹیم کو فائنل شکل دے گی۔ ٹیم چار دسمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔