لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف سپریم کورٹ میں کیس ہاریں یا جیتیں مگر عوامی عدالت میں وہ ہار چکے ہیں‘ملک میں اپوزیشن عمران خان اور شیخ رشید کی وجہ سے زندہ ہے کیونکہ باقی سب تو نواز شریف کے ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی ہیں اور اگر ہم نہ ہوں تو سارے چینل بھی بیکار ہوجائیں‘ حکومت نیوز لیکس سے نہیں بچ سکے گی کیونکہ یہ اداروں کا فیصلہ ہے اور دنیا ادھر کی ادھر ہو سکتی ہے مگر اداروں کا فیصلہ بدل نہیں سکتا ‘کسی کے آنے یا جانے سے اداروں کو فرق نہیں پڑتا،لاہور میں جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سمندر کی تہہ میں مگر مچھ بیٹھے ہوئے ہیں‘نواز شریف سے حکومت نہیں چل رہی مگر ضد کئے بیٹھے ہیں اور ضد کا انجام برا ہوتا ہے‘آصف علی زرداری راحیل شریف کے ہوتے ہوئے تو پاکستان نہیں آئے مگر انہوں نے حکومت سے بہترڈیل کی اور ڈاکٹر عاصم کر رہا کرا لیا‘ سپریم کورٹ میں ثبوت اور نواز شریف کے سیاسی تابوت بھی آئیں گے اور کفن بھی ہوگا اور نواز شریف کی سیاست دفن ہوگی‘میں رکن اسمبلی ہوں مگر دو بار جہاز سے اتارا گیا ‘ ایل این جی کی دستاو یزا ت قوم کو دکھائی جائیں۔