سکھر (بیورو رپورٹ) سیپکو سکھر کی جانب سے 24نومبر کو 11گرڈ اسٹیشنز میں ضروری مرمتی کام کے باعث مختلف اوقات میں بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سیپکو کی جانب اعلامیہ کے مطابق 24نومبر جمعرات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن خیرپور میں ضروری مرمتی کام کے باعث پنجہٹی، خاکی شاہ اور یونیورسٹی فیڈرز11کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔صبح9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گرڈ اسٹیشن جیکب آباد کے سٹی تھری فیڈر میں بجلی بند رہے گی ۔صبح8:45 بجے سے 2:45 بجے تک گرڈ اسٹیشن رحمانہ نگر کے بھگیہ فیڈر متاثر ہونگے۔ 132کے وی گرڈ اسٹیشن چونڈکو میں بھی صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک سٹی فیڈر اور انڈسٹریل فیڈر کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ 24نومبر کو 66کے وی گرڈ اسٹیشن نارا ٹومیں ضروری مرمت کے سلسلے میں صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک پیرانو پتن ، تجل فیڈر اور چونڈکو فیڈرکے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ صبح 11:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک 66کے وی گرڈ اسٹیشن رادھن سے منسلک رادھن سٹی فیڈر میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ صبح 11 بجے سے دوپہر 3بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن مورو سے منسلک سٹی تھری فیڈر متاثر ہو گا۔ صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن پیر جو گوٹھ سے منسلک فیڈرز احمد پور ، کیٹی پاگارو اور نور پور فیڈر کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔24نومبرصبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن خیرپور سے منسلک الرا ، ناریجہ اور شاہ حسین فیڈرزکے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک132کے وی گرڈ اسٹیشن خیرپور سے منسلک درگاہ رام پوری، ہاسپٹل روڈ اور شاہ لدھانی فیڈرزکے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ گرڈ اسٹیشن خیرپور ناتھن شاہ میں بھی ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں 24نومبر صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک خان پور فیڈر کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔