سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) نجی بینک کے زیر اہتمام ایویلوایشن آف کارپوریٹ گورننس اینڈ گروتھ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ڈیفنس روڈ سیالکوٹ پر واقع مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔ تقریب میں مقامی صنعتکاروں اور شعبہ بینکنگ سے منسلک افراد نے شرکت کی ۔