سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)دربار مرشد آباد شریف حضرت حکیم صدیق نقشبندی ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کل 25 نومبر بروز جمعتہ المبارک کو منعقد ہورہی ہیں۔ تقریبات کی صدارت سجادہ نشین پیر سید محمد شاہ اور پیر سید مجدد علی شاہ کریں گے ۔ تقریبات کے اختتام پرپیر کلیم خورشید ایڈووکیٹ ممبر پاکستان بار کونسل دعا کروائیں گے۔