شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ای ڈی او ایجوکیشن عبدالمتین نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہاکی سکول کوٹ محمود سے سامان کی چوری کا ذمہ دار ہیڈ مسٹریس اورنائب قاصد کو قرار دیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ ہیڈ مسٹریس مہمونہ خاتون اور نائب قاصد عارف محمود 1لاکھ 82ہزار روپے بطور جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کروائیں، دونوں ملازمین نے سامان کی حفاظت میں غفلت برتنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے ۔