کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پوادی مری قبیلے کےوڈیرہ شیر باز مری نے کہا ہے کہ پژہ اور ناران میں ہمارے قبائل کی زمینوں پر دوسروں کو الاٹمنٹ کا سلسلہ بند کر کے وہاں سے کوئلہ نکالنے میں ہماری مدد کی جائے، ہم علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں لیکن حکومتی عدم توجہی کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا ہے یہ بات انہوں نے بدھ کوکوئٹہ پریس کلب میں قبیلے کے معتبرین ملک غلام بخش پوادی مری‘کابل خان پوادی مری‘محمد ابراہیم پوادی مری،حبیب اللہ خان پوادی مری اور جاوید خان پوادی مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ ان کا علاقہ پژا یونین کونسل کوہلو میں شامل ہے جس کی آبادی تقریباً 30ہزار کے قریب ہے کافی عرصے سے ہم نے کوشش کی کہ علاقے میں موجودمعدنیات نکال کر قوم کی تعمیروترقی پر خرچ کرسکیں،لیکن حکومت کی عدم توجہی کے باعث ہم معدنیات کوبروئے کار نہیں لاسکتے،جس کی وجہ سے علاقہ ترقی کی بجائے پسماندگی کی طرف جارہا ہے، جبکہ دوسرا علاقہ ناران ہے جس میں پوادی مری قبیلے کے ساتھ زرکون‘لونی اور دیگر بھی آباد ہیں،وہاں آباد تمام اقوامکو ان کا حق ملنا چاہیے،جبکہ پژہ سے معدنیات نکالنے کیلئے پاک فوج اور ایف سی ہمیں سیکورٹی فراہم کرئے ۔