• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت پنجاب بھر کے ضلع کونسل ، کارپوریشن دفاتر فوری خالی کرانیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کے دفاتر فوری طور پر خالی کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں، بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے متعدد بار ڈی سی اوز کو مراسلے ارسال کئے گئے کہ مجوزہ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے دفاتر خالی کرایا جائے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کونسل میں قائم دفاتر کو دوبارہ نوٹس ارسال کئے ہیں جس میں انہیں دفاتر خالی کرنے اور دوسری جگہ منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
تازہ ترین