• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفا ئی کا نظا م بہتر بنا نے کیلئے نئے بلد یا تی نظا م کے تحت 8زو ن تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفا ئی کا نظا م بہتر بنا نے کیلئے نئے بلد یا تی نظا م کے تحت بنائی گئی یونین کونسلو ں کے مطا بق زو ن تشکیل دے دیئے ہیں جس کے بعد 68 یونین کونسلز میں صفا ئی آ پر یشن کیا جائے گا جبکہ 6 کے بجا ئے 8 زو ن بنا کر نئے سینٹر ی سپر وائز ر اور 8 سو سینٹر ی ورکرز بھر تی کئے جائیں گے ،نئے نظا م کے تحت بڑی یونین کونسلز کو تقسیم کرکے علیحد ہ سٹا ف متعین بھی کر دیا گیا ہے جن کی برا ہ راست نگرا نی متعلقہ چیئرمین یونین کونسل کو سو نپی جا ئے گی، اس سلسلے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپیشل ما نیٹر نگ آ فیسر فاروق ڈو گر نے قائم مقا م منیجنگ ڈا ئر یکٹر عمران نو ر اور سینئر منیجر آپریشن فہیم لو د ھی کے ہمرا ہ شہر کی یونین کونسل کی حد ود کا معائنہ کیا اور سٹا ف کی حا ضری چیک کی اس موقع پر متعلقہ یونین کونسل کے چیئر مین بھی ان کے ہمر اہ تھے ،ڈی او ایچ آر ایم فا روق ڈ وگر نے شہریو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈ ی سی او کے احکاما ت پر جد ید تر ین اینڈ رائیڈ مو با ئل فونز کے ذ ر یعے فیلڈ میں سینٹر ی ور کرز کی حا ضر ی چیک کر نے کا سلسلہ شرو ع کیا جا رہا ہے ،ضلعی حکومت سے نئے یوسی سسٹم کے تحت صفا ئی آپریشن کیلئے اضافی 8 سو سینٹری ورکرز طلب کئے ہیں ۔
تازہ ترین